عائزہ خان

عائزہ خان اور ہمایوں سعید کا نیا ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “ جلد نشر کیا جائے گا

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور ہمایوں سعید کا نیا ڈرامے ”میرے پاس تم ہو “ نجی ٹی وی پر جلد آن ایئر کیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عائزہ خان کا حال ہی میں ڈرامہ ”کوئی چاند رکھ “شائقین میں بے حد مقبول ہوا جو گزشتہ جمعرات کو اختتام پذیر ہوا جس کے بعد ان کا نیا ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “ نجی ٹی وی پر جلد آن ایئر کیا جائے گا جس میں عائزہ خان اداکار ہمایوں سعید کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے مصنف خلیل الرحمن قمر نے تحریر کیا ہے اور اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں۔