انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ

خاتون اول کا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

لاہور(لاہورنامہ) خاتون اول بشری عمران نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مینٹل اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ خاتون اول نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔

فرح خان بھی فلاحی کاموں میں خاتون اول کے شانہ بشانہ ہیں۔ خاتون اول بشری عمران نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔

بشری عمران نے لاہور میں ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔ مختلف مذاہب میں تصوف سے متعلق نظریات پر لیکچرز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ خاتون اول بشری عمران کا طلبہ کیلئے بھی تاریخی اقدام، وزیراعظم کی اہلیہ نے ای لائبریری کا بھی افتتاح کر دیا۔

اسٹوڈنٹس کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والیافراد مستفید ہوسکیں گے، ریسرچ سینٹر میں طلبہ کی اسکالرشپ سے متعلق رہنمائی کیلئے آن لائن پورٹل قائم کیا جائے گا۔ خاتون اول کی کاوشوں سے سینٹر کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا یا جائے گا۔ ریسرچ سینٹر میں لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور دیگر قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن پورٹل اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

لاہور میں ہونے والی تقریب میں ممتاز شخصیات اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریسرچ سنٹر میں طلبا و طالبات کی ملکی و غیر ملکی جامعات میں داخلہ اور سکالرشپ کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن رہنمائی مرکز پورٹل قائم کیا جائے گا جبکہ تمام سنٹرز میں رہنمائی مرکز کانٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جس سے لاکھوں طلبا و طالبات مستفید ہو سکیں گے۔

ابوالحسن شازلی ریسرچ سنٹر خاتون اول کے اس ویژن کا عکاس ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں صوفی ازم اور جدید سائنس آف ٹیکنالوجی پر ریسرچ کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ خاتون اول علم کے فروغ کے ساتھ ساتھ پناہ گاہوں سمیت مختلف فلاحی منصوبوں کی بھی سرپرستی کر رہی ہیں۔