دوشنبے(لاہورنامہ) وزیرِاعظم عمران خان نے صدارتی محل میں تاجک صدر امام علی رحمن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے صدارتی محل میں دوطرفہ ملاقات کی۔