لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،
پی ٹی آئی کا پانچ سالہ دو ر ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا آئینہ دار ثابت ہوگا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، ماضی کے حکمرانوں نے غیر ملکی قر ضوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے سواکچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو پاکستان کا روشن مستقبل عزیز ہے جس کی خاطر دن رات جدوجہد کی جارہی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے عوام کومایوسی کے اندھیروں سے نکالا اور قومی ترقی کی راہ ہموار کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مسائل کا حل یقینی بنانے اورعوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آ ج پاکستان میں مثبت اور تعمیر ی تبدیلی آچکی ہے موجودہ حکومت عوام کے میعار اور توقعات پر پورا اتری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیں اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی،حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کر یگی .
حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔