اسلام آباد(لاہورنامہ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلا سے مشورہ کریں گے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کاروائ کیلئے وکلاء سےمشورہ کریںنگے، پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 21, 2021
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔
دونوں بورڈزکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلا سے مشورہ کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔