راجہ عدیل

معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں،راجہ عدیل

لاہور (لاہورنامہ) تاجر رہنما،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدر راجہ عدیل سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے نئی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود میں اضافہ کو معیشت پر خود کش حملہ قرار دیتے ہوئے تجارتی خسارہ اور مہنگائی بڑھنے کے خطرہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کی جائے .

کیونکہ پاکستان میں بلند شرح سود نئی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے کیونکہ شرح سود 7فیصد برقرار رکھنے سے نئی انویسٹمنٹ متاثر ہوگی اور سرمایہ تجارتی سرگرمیوں کی بجائے محفوظ منافع کیلئے بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دی جائے گی۔اگر یہی رقم نئی صنعتوں کے قیام میں استعمال ہوگی تو اس سے ملکی صنعتی ترقی میں اضافہ ہوگااورملک میں روزگار کے نئے مواقع میسر آتے، بے روزگاری میں کمی واقع ہوتی اورصنعتی ترقی کے باعث حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوتا۔

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ ترسیلات زر مستحکم،برآمدات میں اضافہ درآمدات میں اضافہ سے بے اثر،پرتعیش درآمدات پر پابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔