مرغابی کے شکار

پنجاب میں یکم اکتوبر 2021ء تا31 مارچ 2022ء مرغابی کے شکار کااعلان

لاہور(لاہورنامہ)محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے مرغابی کے شکارکااعلان کردیا ہے ۔ صدر دفترلاہورسے محکمہ کے تمام علاقائی دفاترکوجاری کئے گئے مراسلے کے مطابق مرغابی کے موسم شکارکادورانیہ یکم اکتوبر2021ء تا 31مارچ 2022ء ہے۔

وائلڈلائف ایکٹ جدول اول کی درج پہلی ، دوسری اورتیسری کیٹیگری میں شامل مرغابیوں کا شکار ایکٹ ہی میں درج مقررہ تعدادکے مطابق محض ہفتہ اوراتوارہی کوکھیلا جاسکتا ہے۔ تمام محفوظ علاقہ جات وائلڈلائف سینگچوریز اور نیشنل پارکس میں ہرقسم کاشکار ممنوع ہے تاہم گیم ریزرو میں خصوصی پرمٹ کے ساتھ شکار کھیلنے کی اجازت ہے ۔

یادر ہے کہ محکمہ ایکٹ کی رُو سے ہرسال مختلف جنگلی جانوروں وپرندوں کے قانونی شکارکی اجازت دیتاہے جس کابنیادی مقصد بے جا اورغیر قانونی شکار کے پریشر کو کم کرکے لوگوں کوقانونی شکار کی صورت میں کھیل اورتفریح کے مناسب مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ باضابطہ اورقانونی شکار کی صورت میں صحت مند تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام میں سپورٹس ہنٹنگ سپرٹ کوفروغ حاصل ہو۔