کراچی (لاہورنامہ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور ہردلعزیز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا گانا 25ستمبر کو منظر عام پر آئے گا۔ گزشتہ روز عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر میوزک ویڈیو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اسے 25 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو اجنبی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ 10 سال بعد ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔گلوکار کی جانب سے شیئر کیے گئے میوزک ویڈیو کے پوسٹر پر بھی عاطف اسلم کے ساتھ ماہرہ خان کی تصویر آویزاں ہے۔اپنے پسندیدہ ستاروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لیے مداح بے صبری سے اس نئی میوزک ویڈیو اجنبی کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔