فرخ حبیب

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مودی کے نظریہ آر ایس ایس کو پوری طرح ایکسپوز کیا، فرخ حبیب

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی دنیا کو بہترین انداز میں باور کروایا کہ افغان جنگ کا سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان کو ہوا،اب دنیا کو چاہئے ماضی کی غلطی کو نہ دہرائے بلکہ افغانستان میں دیر پا امن کے لئے کوشش کرے،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دلیرانہ انداز سے مودی کے ظالمانہ نظریہ آر ایس ایس کو ایکسپوز کیا۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھرپور دلائل سے کشمیریوں کے سچے وکیل اور نڈر سفیر ہونے کا کردار کیا، انہوں نے سید علی گیلانی کی میت کو اسلامی رسومات کیساتھ شہدا کے قبرستان میں دفنانے کے مطالبہ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں انتہائی مدلل اور پراعتمادی سے حقائق سامنے رکھے اوربہت ساروں کو آئینہ بھی دکھایا، الحمد اللہ پاکستان میں ایسا وزیراعظم موجود ہے جو قومی مفاد اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ترجیح دیتا ہے۔