لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے معروف صنعتکارایوان صنعت وتجارت ملتان کے سابق صدر اور ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرخواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی.
جس میں جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ،لنگر خانوں کاقیام او ردیگر فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملتان میں نوجوانوں کے لئے قرض حسنہ سکیم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن ملتان میں نوجوانوں کو قرض حسنہ فراہم کرے گی۔
ملتان او رڈیرہ غازی خان میں عوامی مقامات پر مزید لنگر خانے قائم کئے جائیں گے۔ خواجہ جلال الدین رومی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سولر پاورواٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹس پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں پلاٹ کی الاٹمنٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے او ردرمیانے صنعتکاروں کو کاروبار کے لئے مراعات او رمواقع فراہم کریں گے۔ مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا۔ مظفر گڑھ میں سپیشل اکنامک زون بننے سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان میں جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے تحت 11فلٹریشن پلانٹ کی بحالی پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے خواجہ جلال الدین رومی کی سماجی خدمات کو سراہا۔ صدر ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ جلال الدین روم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن ملتان میں عرصہ دراز سے بند 11فلٹریشن پلانٹس کے انتظامات بھی کرے گی۔
ملتان او رڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔