موسلا دھاربارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش، موسم خوشگوار

لاہور(لاہورنامہ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش سے جھل تھل ایک ہو گیا ، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے ۔

گزشتہ روز علی الصبح موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جس سے جل تھل ایک ہو گیا ۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ۔ مختلف شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام سست روی کا شکار رہا ۔

لاہور میں بھوگیوال، مغلپورہ،شالیمار ، ماڈل ٹائون ، ٹائون شپ ، ہربنس پورہ، سلامت پورہ، فرغ آباد، گڑھی شاہو، کوٹ خواجہ سعید سمیت دیگر علاقوں میں بارش موسلا دھاربارش ہوئی ۔موسلا دھار بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوااور متعدد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جو گھنٹوں معطل رہی ۔

بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد تقسیم کار کمپنیوں کے آپریشنل عملے کی جانب سے مرحلہ وار بجلی کی سپلائی بحال کی جاتی رہی۔لاہور کے علاقہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی موسلا دھاربارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا ۔