لاہور (لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا معاملہ اٹھایا گیا.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی. ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈسے بابوصابو تک بنے گی.
ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی. جس سے لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دباؤ میں 65فیصد تک کمی ہوگی-