شاہدخاقان

پنڈورا پیپرز میں شامل 700 افراد کو بھی جیل میں ڈالا جائے، شاہدخاقان عباسی

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام جاننا چاہتی ہے آف شورکمپنی بنانے والے 700 افراد کون ہیں، شہبازشریف، احسن اقبال کو بغیرثبوت جیل میں ڈالاگیا،

پنڈورا پیپرزمیں شامل 700 افراد کوبھی جیل میں ڈالاجائے، عوام جاننا چاہتی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 700 افراد کی ذمے داری ہے وہ جواب دیں ، نوازشریف جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے،آج وزرا نہیں ہوسکتے؟ شاہد خاقان نے کہاکہ جوطریقہ نوازشریف کیساتھ اپنایاان کے ساتھ بھی وہی کیاجائے،700

افراد کیخلاف جی آئی ٹی بناکرتصاویرمیڈیا پردی جائیں، پاناما کے بعد نوازشریف کیساتھ جو ہوا 700 کیساتھ بھی وہی ہونا چاہیے۔ لیگی رہنما نے کہاکہ براڈ شیٹ اسکینڈل پرتاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا،15 سے 20 کمیشن بنے لیکن کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا، پنڈورا پیپرزسامنے آنے کے بعد چیئرمین نیب نے کارروائی کی؟ ۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ جب تک کسی کیخلاف ثبوت نہ آئے وہ بیگناہ ہے،

چیئرمین نیب وزیراعظم کوان چیزوں کانہیں پتہ، یہ لوگ پہلے الزام لگا کرجیل میں ڈالتے ہیں پھرکیس بناتے ہیں، نیب نوازشریف کے علاوہ کسی کوسزانہیں دلواسکا، 700 پاکستانیوں کے نام آف شورکمپنیاں سامنے آئی ہیں۔