سعد رضوی

سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس

لاہور (لاہورنامہ) حکومت پنجاب نے وفاقی نظر ثانی بورڈ میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بورڈ نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سعد رضوی سمیت نظر بند ملزمان کے معاملے پر سماعت کی۔نظرِ ثانی بورڈ نے استفسار کیا کہ جب ہائی کورٹ نے نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے کی تو کس بنیاد پر نظر بندی میں توسیع مانگی جا رہی ہے؟تاہم پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے سربراہ کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی۔

وفاقی نظر ثانی بورڈ نے حکم دیا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیا تھا۔عدالت نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا جبکہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے وکلا نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔