ڈاکٹر شاہد صدیق

حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والو ں کے ہا تھ کچھ نہیں آئیگا، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ ” احتجاجی سیا ستدان” صرف احتسا ب سے بچنا چاہتے ہیں،عوام کو سڑکو ں پر لا کر حکومت کے خا تمے کا خواب دیکھنے والو ں کے ہا تھ رسوا ئی کے سوا کچھ نہیں آئیگا.

مہنگا ئی پر سیا ست چمکانے والے اپوز یشن لیڈروں کے پیٹ میں کسی اورنوعیت کی درد ہے ۔انہو ں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ سے سیا سی وا بستگی رکھنے والو ں تاجرو ں نے ملک میں مصنوعی مہنگا ئی کر کے عوام کا جینا محا ل کررکھا ہے پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے .

مہنگا ئی کے خلا ف احتجاج کرنے والے اصل میں این آر او کے متلا شی ہیں کر پٹ سیا ستدان چاہتے ہیں کہ کسی طرح ہمیں این آر ا ومل جائے مگر انہیں ہمیشہ کی طرح ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم چو ں چو ں کا مر بہ ہے اور پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،کر پٹ سیا ستدان اپنی سیا ست کو زندہ رکھنے کیلئے عوام کو سڑکو ں پر لانا چاہتے ہیں مگر عوا م اب کسی کر پٹ سیا ستدان کے جھا نسے میں نہیں آئیں گے عدالتو ں کو مطلو ب سیا سی لیڈر کسی صور ت کڑے احتسا ب سے نہیں بچ سکتے انہیں ملک اور قوم کا لو ٹا ہو ا پیسہ ہر صور ت واپس کرنا پڑے گا۔