ڈینگی

اسلام آباد ، ڈینگی سے10 مریض جاں بحق، متاثرہ مریضوں کی تعداد 2721

اسلام آباد (لاہورنامہ) اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2721جبکہ 10جاں بحق ہوئے ۔ ہفتے کو محکمہ صحت کے مطابق کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2721ہوگئی ، جبکہ اب تک ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوانے والے افراد کی تعداد 10ہوگئی۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 118شہری ڈینگی کا شکار ہیں،دیہی علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 79نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے جبکہ دیہی علاقوں میں 1668فراد ڈینگی کا شکار ہیں،شہری علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 39نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1053مریض موجود ہیں۔