لاہور( لاہورنامہ) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کامیابیاں سمیٹ رہا ہے جبکہ اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے.
حکومت درست سمت میں گامزن ہے اور اس سے اپوزیشن کا منفی پراپیگنڈا بھی دفن ہو گیاہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تمام عالمی اداروں کی رپورٹس ہیں کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے گروتھ کر رہے ہیں. جس سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کاروں کے سارے دعوے ٹھس ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور ای کامرس سمیت دیگر شعبہ جات کی ترقی سے بھی ملک کی مجموعی قومی پیداوار اور اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے.معیشت کو ترقی دینے والے اشاریوں کے مثبت ہونے سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام کو گمراہ کرنے کی ساشیں کرنے والے ناکام اور نامراد ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔