لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا ء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔
وفاقی وزراء ملک کی موجودہ نازک صورتحال میں متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ وزیراعظم 2020 میں ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے سے آگاہ نہیں تھے۔ افراتفری کا عالم اور ملک کو قیادت کے بحران کا سامنا ہے جبکہ حکومتی مشینری اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مار رہی ہے۔ https://t.co/F52fVeEm1n
— President PMLN (@president_pmln) October 28, 2021
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کالعدم جماعت سے 2020 میں ہونے والے معاہدے بارے لاعلم ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں افراتفری کی صورتحال اور قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری مکمل طور بر بے خبر ہے اور یہی عمران خان کا پاکستان پر حکومت کا طریقہ ہے۔