لاہور( لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو کیس نیب نے بنایا وہی ایف آئی اے نے بنا دیا ہے ،میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے گئے ہیں.
حکمران آج تک سیاسی انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے ۔بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے ایف آئی نے دو بار تفتیش کی ، ایف آئی اے نے میرے بیٹے سے بھی جیل میں تفتیش کی ، ایف آئی اے اب ایک ماہ میں کیا رپورٹ بنا کر پیش کرے گا.
ہمیں اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے وہ انصاف کرے گا ۔کالعدم جماعت کے احتجاج کے حوالے سے سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات ہی بہترین حل ہے،اتنی جانیں ضائع ہوئی ہیں، اللہ تعالی پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔