لاہور(لاہورنامہ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور، پنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور، پنڈی او پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے، تمام پسنجر اور مال بردار ٹرینیں معمول کے اوقات کار کے تحت چلیں گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بندش کے سبب ریلوے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا تاہم اب ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی۔