اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی برآمدات پرخصوصی توجہ کے باعث کورونا وائرس کی وبا کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔
وزیر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم 9.5 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کا حجم پچھلے سال سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اکتوبر میں برآمدات 17.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2.471 ارب ڈالر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2.471 ارب ڈالر کا ریکارڈ کسی بھی اکتوبر کے ماہ کا سب سے بلند ریکارڈ ہے۔