ذوالفقارعلی زلفی

عوام کو انکے گھروں (فیس بک پیج) میں معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں، ذوالفقارعلی زلفی

لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل کے باقاعدہ موسیقی کے سلسلے فنکار ہمارے میں نامور گلوکار انعام علی خان نے پرفارم کیا۔انھوں نے مینوں تیرے جیا ہور لبدا نہ،ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئے و دیگر کلاسیکل گیت پیش کئے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اعجاز احمد منہاس نے کہا ہے کہ الحمراء کا موسیقی کا نیا سلسلہ ’’فنکار ہمارے‘‘ہماری تازہ کاوش ہے جس کے کامیاب ہونے کے لئے ہم بہت پُراُمید ہیں،عوام کو ان کے گھر بیٹھے نت نئے پروگرام دیکھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،کوویڈ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی۔انھو ں نے کہا کہ نیت نیک ہو تو کوئی مشکل آپ کی راہ نہیں روک سکتی،ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

اس نئے سلسلے ’’فنکار ہمارے‘‘ میں مشہور و معروف گلوکارانعام علی خان زبردست پرفارم کیا جیسے عوام کی بڑی تعدا د نے الحمراء کے فیس بک پیج پر براہ راست دیکھا اور پسند کیا۔

ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ عوام کو انکے گھروں میں‘بے حد محفوظ انداز میں معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں، ہمارے اس پروگرام ’’فنکار ہمارے‘‘ میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے، الحمراء اس پروگرام کے ذریعے ہمارے ان آرٹسٹوں کو خراج تحسین پیش کریں گا جنہوں نے اپنے ملک وقوم کے لئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔