لاہور(لاہورنامہ)پی ایچ اے کی اہلیان لاہور کیلئے قدرت کے حسین نازک کرشمہ ” گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش کی تیاریاں ” شروع کردی گئی اس حوالےسے جیلانی پارک میں ”گل داؤدی نمائش” کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی۔ اجلاس میں پی ایچ اے افسران اورڈائریکٹرز نے شرکت۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کی ”گل داؤدی نمائش” کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی اور”گل داؤدی ” نمائش کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت گئی۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ گل داؤدی نمائش میں شہریوں کیلئے سیر و تفریحی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ نمائش کی تیاری میں تمام متعلقہ ڈائریکٹرز کام کو ہر سطح پر اپنی نگرانی میں کروائیں۔