وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی سعودی عرب سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ضروری ہدایات

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ضروری ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں –

امن عامہ کی فضا بہتر بنانے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔ریجنل و ڈسٹرکٹ پولیس افسران امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ لاء اینڈ آرڈر کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس منعقد کرکے امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کی خود مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے-عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔قیام امن کے لئے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارو ں کا کردار قابل تحسین ہے-فرض کی راہ میں جان دینے والے پولیس اہلکارحقیقی ہیرو ہیں –