گوجرخان (لاہورنامہ)معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گوجرخان مندرہ کریانہ سٹورز پر وزٹ کیا اور ویب پورٹل کے متعلق آگاہی دی۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس راشن پورٹل ویب کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کی آگاہی کے لئے دوکانداروں کو معلومات دی جا رہی ہیں کہ ویب پورٹل کو استعمال کیسے کیا جائے .
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق دوکروڑ خاندانوں کو ریلیف دیا جائے گا آٹا ، گھی ، تیل اور دالوں پر سبسڈی دی جائے گی آٹا پر 22 روپے گھی پر 105 روپے اور دال پر 55 روپے سبسڈی دی جائے گی نیشنل بینک کا عملہ دوکانداروں کے پاس جاکر رجسٹریشن کروا رہا ہے کوشش جاری ہے کہ عوام کو جلد سے جلد ریلیف دیا جائے