نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پیپلز پارٹی سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی تفصیلی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قائد نون لیگ میاں محمد نواز شریف کے درمیان گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے انہیں گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں اعتماد میں لیا اور مستقبل میں پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا، جس کی میاں نواز شریف نے بھی تائید کی، میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، اب اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل کر ایوان کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی اور انہیں ہر محاذ پر ناکام کریں گی۔