شہباز گِل

ای وی ایم سے جعلی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا،شہباز گِل

منڈی بہائو الدین(لاہورنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، واپس جانے کے لیے امریکا سے نہیں آیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہاکہ میں امریکا میں عزت کی نوکری کرتا تھا خان کے لیئے یہاں آیا ہوں، کپتان چاہیں گے تو میں الیکشن لڑوں گا۔

شہباز گِل نے کہا کہ ای وی ایم سے جعلی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا، اپوزیشن نے ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ بہت جلد عمران خان ایک نیا پروگرام لا رہے ہیں۔میڈیا کو شہباز گِل نے بتایا کہ حکومت آپ سب کیلئے 10 لاکھ روپے تک کا صحت کارڈ لے کر آرہی ہے۔