لاہور(لاہورنامہ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سکوائش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات ہوئی. پنجاب میں سکوائش کا میگا ایونٹ کرانے پر اتفاق، وزیر اعلی عثمان بزدار نے منظوری دے دی .
سکوائش ٹورنامنٹ کو ہارس اینڈ کیٹل شوکے ساتھ منعقد کرایا جائے گا۔
پنجاب میں سکوائش کے فروغ کیلئے ڈویژنل سطح پر ٹریننگ اکیڈمیاں بنائی جائیں گی۔تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں سکوائش کورٹ بنائے جا رہے ہیں۔
” سکوائش کے کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے۔ لاہور میں 200 بچوں کی سکوائش ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے. صدر سکوائش ایسوسی ایشن پنجاب نورالامین مینگل اس موقع پر ساتھ تھے.