لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سیدآصف حسین کی ملاقات ہوئی.
وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرزپنجاب کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل سیدآصف حسین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا- اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے.