لاہور(لاہورنامہ) آلودگی میں معمولی کمی کے باوجود لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 269 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 408، گلبرگ میں 385، ماڈل ٹاون میں 356 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 306، ایف سی میں 389، علامہ اقبال ٹاون میں 320، پنجاب یونیورسٹی میں 320، ایڈن کاٹیجز میں 289 اور انارکلی بازار میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔