لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، ایک دن حق اور سچ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔
آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی اور جدید تجزیہ کرنے والی امریکی کمپنی کا تصدیق نامہ پیش خدمت ہے کہ یہ ثاقب نثار ہی کی آواز ہے۔ اعمال نامہ حاضر ہے جناب۔عذر گناہ بدتر از گناہ۔ pic.twitter.com/jAenfFBGB4
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 21, 2021
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، مریم کی سزا عدل کے ہر پیمانے کے مطابق ختم ہوچکی ہے، امریکی کمپنی نے آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی تجزیہ کیا ہے، امریکی کمپنی نے تصدیق کی کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، اعمال نامہ حاضر ہے جناب کا، گناہ پرعذر پیش کرنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔