ڈونکی کنگ

ڈونکی کنگ، چین میں ریکارڈ باکس آفس کے ساتھ پاکستانی بہترین فلم بن گئی

بیجنگ(لاہورنامہ) پاکستانی بلاک بسٹر دی ڈونکی کنگ نے چین میں بھی دھوم مچادی، پہلے تین دنوں میں باکس آفس پر 611,400 امریکی ڈالر کا مجموعی بزنس کیا۔

چین کے معروف فلم ٹکٹنگ پلیٹ فا رم کے اعداد و شمار کے مطابق پرواز ہے جنون چین کے باکس آفس پر مجمو عی طو ر پر 248,000 امریکی ڈالر ز کی کما ئی کے ساتھ پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی مووی تھیٹر ز میں تین دن تک دی ڈونکی کنگ نے 133,000 سے زیادہ فلم شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق فلم ٹکٹنگ پلیٹ فا رم Maoyan Entertainment (piaofang.maoyan.com) کا ڈیٹا، جو ایک اور چینی معروف فلم ٹکٹر ہے، ظاہر کرتا ہے کہ 21 نومبر تک چلنے والے 10 دنوں میں، ”#TheDonkeyKing” ٹیگ والے کلپس نے Douyin، کے چینی ورژن پر 100 ملین سے زیادہ آراء حاصل کیں۔