اسلام آباد(لاہورنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ہمیں اپنے مستقبل کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے،دنیا میں جنگوں کے میدان تبدیل ہو رہے ہیں،ہمارے تمام اداروں کو سائبر سکیورٹی کی ضرورت ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دوسری سالانہ سائبر وار فیئر اینڈسکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، ہمیں اپنے مستقبل کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں سائبر سکیورٹی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے،جدید کمپیوٹر سالوں کاکام دنوں میں مکمل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکنالوجی پر کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،دنیا میں جنگوں کے میدان تبدیل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام اداروں کو سائبر سکیورٹی کی ضرورت ہے، کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ای وی ایم کو ہم نے سائبر حملوں سے محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کا مستقبل ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے، ہم نے اپنے انسانی وسائل کو ہنر مند بنانا ہے۔