ڈاکٹریاسمین راشدکی

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی بہاول نگرمیڈیکل کالج میں اکیڈمک بلاک فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،پروفیسرجاویدچوہدری،سی اینڈڈبلیو کے افسران اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈی سی بہاول نگرنے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران بہاول نگرمیڈیکل کالج میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی بہاول نگرنے اجلاس کے دوران وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکواس حوالہ سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بہاول نگرمیڈیکل کالج میں اکیڈمک بلاک فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اکیڈمک بلاک میں جدیدلیکچرتھیٹرزاور کلاس رومزبنائے جائیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ڈی ایچ کیوبہاول نگرکو بھی اپ گریڈکیاجارہاہے۔بہاول نگرمیڈیکل کالج میں آڈیٹوریم بھی بنایاجائے گا۔ڈی سی بہاول نگرمیڈیکل کالج کی سائٹ کا خوددورہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکئے جارہے ہیں۔پنجا ب کے تمام سرکاری ہسپتالو ں میں ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔

صوبہ میں گیارہ بڑے سرکاری ہسپتال بنارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی خالی اسامیوں پربھرتی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔