کراچی (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکریٹری جنرل ،رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک گالیوں سے نہیں اخوت اخوت عوام سے چلے گا حکومت میں ہر شعبے میں انتشار پیدا کرکے قوم کو تقسیم کردیا ہے ملک کو آج سنجیدہ اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ہنستے کھیلتے پھلتے پھولتے ملک کو بھوک وافلاس میں دھکیل دیا گیا ہے جھوٹی الف لیلی کی کہانیوں کو لاہوریوں نے الیکشن کے ذریعے دفن کردیا ملک قرو ں اور فالوں سے نہیں ٹیکنالوجی سے چلے گا حکمرانوں کی واٹسپ اور کالوں سے مدد کرنا چھوڑ دیں،23مارچ کراچی کی عوام کی فتح کا دن ہوگا .
وہ منگل کو صوبائی صدرمسلم لیگ ن سید شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل،سابق گورنر محمد زبیر،خواجہ طارق نزیر،رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی ودیگر بھی موجود تھے،چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ 1971 کے بعد اج پاکستان پھر پستی پر کھڑا ہے سے سیاست کو انتشار میں تبدیل کردیا گیا ہے معیشت سیاست معاشرت سمیت ملک کے چاروں پہیے پنکچر ہو چکے ہیں .
آج ملک خود مختار نہیں ہے بلکہ گروی رکھا جا چکا ہے ایٹمی طاقت کو سلنڈرکرکے نہیں چلایا جاسکتا،مرکزی سیکریٹری جنرل ن لیگ کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ بند کمروں میں نہیں 22کروڑ عوام کرینگے ملک کو پوپوں اور ٹینکوں سے نہیں بچایا جاسکتا آج اخوت اخوت عوام کی ملک کو ضرورت ہے انتشار پیدا کیا جارہا ہے .
ملک کو اج سنجیدہ اصلاحات کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کو کراچی کا حق نہیں ملا کراچی میں امن ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ معیشت کی درست سمت کا انتخاب موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھایا ملک سے دھشت گردی کے خاتمے کے لئے ڈالروں کا سہارا نہیں لیا پوری قوم کو یکجا کرکے اپنے پاوں پر کھڑا کیا سیالکوٹ واقع کی بھی مذمت کی گئی،انہوں نے کہا کہ کراچی میں آنے کامقصد سندھ میں تنظیم سازی کاجائزہ لینا ہے،پی ڈی ایم نے 23مارچ کومہنگائی مارچ کااعلان کیاہے.
23مارچ کادن وہ دن ہے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے الگ ریاست کاخواب دیکھاتھا،آئین بنا تھا ڈکٹیٹرنے اسے رد کیا 23مارچ کوفوجی پریڈ ہوتی ہے ہم اس دن کوعوامی پریڈ کریں گے،ہم لاکھوں لوگ اسلام آباد میں ملکرنئے جمہوری قدروں کی بنیاد رکھیں گے،پاکستان 2013میں ہمیں خستہ حالت میں ملاتھا،بجلی نہیں تھی،دہشتگردی عام تھی،مرد گھرسے نکلتے تھے عورتیں ان کی جان کی حفاظت کے لئے مصلے پربیٹھ کردعائیں مانگتی تھی کہ وہ خیریت سے واپس آئے.
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی ختم کی ،معیشت مضبوط کی اس کے لئے امریکہ کے ڈالرزکاسہارانہیں لیا،ہم نے پوری قوم کودہشتگردی کے خلاف کھڑاکیا،مجھے یاد ہے قذافی اسٹیڈیم میں فائینل ہورہا تھا لوگوں نے بینرلگائے تھے کہ دھشتگردی ہارگئی قوم جیت گئی3200روپے کی سی پیک کی سرمایہ کاری کی 1971کے بعد پاکستان کوآج پستی پرپہنچادیا گیا ہے ،سیالکوٹ سانحے نے قوم کے سرشرم سے جھکادیئے ہیں معیشت سیاست صحافت اورسفارت تباھ ہوچکی ہے،خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے.
ہم ملک کوخودمختارکہی توخود کودھوکہ دے گے یہ حکومت پاکستان کی خودمختاری کاسودہ کرچکی ہے ایک ایٹمی ملک کی خودمختاری داپرلگاکراس کونہیں چلاسکتے آج پاکستان جہاں پہنچ چکاہے اس کوٹینکوں اوربندوک سے نہیں بچاسکتے پاکستان کوقوت اخوت عوام کے ہتھیار کی ضرورت ہے ہم ملک کی تعمیرنوکرنا چاہتے ہیں ہم نے پ پ پ کی سندھ حکومت اورکے پی کی پی ٹی آئی حکومت میں فرق نہیں کیا سی پیک میں سب کوساتھ بیجنگ میں جاکرکھڑاکیا یہ حکومت سیاسی فکری نظریاتی انتشارپیداکررہی ہے.
لاہورکی عوام نے ثابت کیا کہ پاکستان کی عوام کوگمراھ نہیں کیا جاسکتا جھوٹی کردارکشی کے باوجودہم سرروہوئے جھوٹے مفروضوں پرمقدمے بنائے گئے ہیں پاکستان کوگالیوں کی سیاست سے نکال کرسنجیدہ بااخلاق سیاست میں لانا ہے بکھرے ہوئے نوجوان انارکی کاشکارہیں اووراسپیڈنگ کی آبادی اورسلواسپیڈنگ معیشت سے پاکستان کونکالنا ہے .
پاکستان کوآرٹفیشل انڈسٹری کی ضرورت ہے ہمارے وزیراعظم روحانی ترقی کے خواہاں ہیں ہرمسلمان کادل روحانیت رکھتاے آج مغرب ہم سے آگے ہے ہمیں مغرب سے اپنی گمشدہ میراث واپس لانی ہے ملک بڑے بڑے فال نکال کرنہیں چلایا جاسکتاویڑن 2525پروگرام ملکی مسائل کاحل تھا اس حکومت نے اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ،احسن اقبال نے کہا کہ تھرکول ن لیگ کاکارنامہ ہے۔