عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے ”تحریک چندہ پارٹی“رکھ لینا چاہیے، عظمیٰ بخاری

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے ”تحریک کرپشن “اور ”تحریک چندہ پارٹی“رکھ لینا چاہیے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ”صاف چلی شفاف چلی“کو بیچ چوراہے رسوا کردیا ہے۔تین سالوں میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی دوسری رپورٹ میں پی ٹی آئی کو کرپٹ ترین حکومت قراردیا گیا ہے۔

چندے اور زکوٰة کی برکتوں سے تحریک انصاف وجود میں آئی کرپشن کے اثر رسوخ سے انکی حکومت چل رہی ہے۔پولیس میں اصلاحات لانے والی جماعت نے پولیس کو بھی کرپٹ ترین ادارے کا کریڈٹ دلوادیا ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا افسوس کی بات ہے بچوں کے سامنے بھی حسب روایت آپ جھوٹ اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرنے سے باز نہیں آئے۔

بچوں کی تقریب کو بھی سیاسی تھیٹر بنا دیا۔عمران خان پاکستان میں کرپشن کے قلعے تعمیرکرانے میں مصروف عمل ہیں ۔کرپشن ،کرپشن کا شور مچانے والا شخص خود کرپشن کا بے تاج بادشاہ ثابت ہوا ہے۔قومی دولت کو اپنے وزیروں،مشیروں اور دوستوں میں ریوڑیوں کی طرح بھانٹا جارہا ہے۔

وفاق اور پنجاب میں کرپشن میں ریس لگی ہے۔ساڑھے تین سالوں میں ہر روز عمران حکومت کی کرپشن کی نئی کہانیاںاور قصے قوم کو سننے کو ملے ہیں۔بے شرم ٹولہ ابھی بھی ڈھٹائی سے کہتا ہے ہم صادق و امین ہیں۔