اسلام آباد (لاہورنامہ)مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کو جاتا ہے،کراچی میں وفاقی حکومت مختلف منصوبے بنارہی ہے ن لیگ منصوبوں کااعلان کر کے چلی گئی کام نہیں کیا .
الیکشن کمیشن کی جانب سے ای وی ایم کی ٹائم لائن پر کام کرناہے ،جو بھی فنڈز درکار ہوں گے حکومت ان کو دیگی ای وی ایم کوجوبھی آگ لگائے گا وہ جوابدہ بھی ہوگا۔ بابراعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ میں حکومت کرتے 14 سال ہوگئے ہیں ،پی پی نے کراچی کیلئے ایک بھی ٹرانسپورٹ کامنصوبہ نہیں دیا .
کراچی میں وفاقی حکومت مختلف منصوبے بنارہی ہے ن لیگ منصوبوں کااعلان کر کے چلی گئی کام نہیں کیا جیسے بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں.
بابراعوان نے کہا کہ ای وی ایم دنیابھر میں استعمال ہورہی ہے اب قانون بن گیاہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ای وی ایم کی ٹائم لائن پر کام کرناہے انہیں جو بھی فنڈز درکار ہوں گے حکومت ان کو دیگی ای وی ایم کوجوبھی آگ لگائے گا وہ جوابدہ بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی بہتر تجویز ہے تو دے اس پرغور کریں گے فیٹف پربھی اپوزیشن نے اعتراض کیا لیکن کوئی متبادل یا تجویز نہیں دی ،اپوزیشن ای وی ایم پراعتراض کررہی ہے لیکن متبادل نہیں دے رہی ،الیکشن کی شفافیت کی طرف جارہے ہیں تواپوزیشن کوتکلیف ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیاہے موجودہ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کومضبوط کیاہے ،ای وی ایم حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے خودخریدنی ہے قانون سازی ہوچکی ہے ،الیکشن کمیشن کوقانون کے مطابق چلناہے اپوزیشن بیشک جائے ای وی ایم پرقانون سازی کوچیلنج کرے۔