پولو کپ

چیپٹرٹو پنجاب پولو کپ 2019ء کے پہلے روز میچز گراؤنڈ گیلے ہونے کی وجہ سے نہ ہو سکے

لاہور: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان کا سب سے پرانا چیپٹرٹو پنجاب پولو کپ 2019ء کے پہلے روز دونوں میچز گراؤنڈ گیلے ہونے کی وجہ سے نہ ہو سکے۔ گزشتہ رات ہونیوالے بارش کی وجہ سے گراؤنڈز نہ خشک نہ سکے اب یہ دونوں میچز آج بروز بدھ کو شروع ہوں گے۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ نے چیپٹر ٹو کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے سب سے پرانے پولو کپ کو سپانسر کیا۔

چیپٹر ٹو کی کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈائریکٹر انجم ندا رحمان کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب کے ساتھ پارٹنر شپ کرکے بہت اچھا لگا، لاہور پولو کلب کا شمار دنیا کے پرانے کلبوں میں ہوتا ہے اور یہاں کوالٹی کی پولو کھیلی جاتی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بادشاہوں کے کھیل کو سپانسر کیا۔ ٹورنامنٹ میں شریک پانچ ٹیموں کودو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس، پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں ٹیم باڑیز اور ماسٹر پینٹس بلیک شامل ہیں۔ آج بروز گیارہ بجے پہلا میچ نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی سے ہوگا جبکہ دوپہر بارہبجے دوسرا میچ ماسٹر پینٹس بلیک اور باڑیز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ اسی طرح پورا ہفتہ لیگ میچز کھیلے جائیں گے ۔ فائنلز اتوار 24 فروری 2019ء کو کھیلے جائیں گے ۔نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم، حسام علی حیدر اور سلواڈور علاوا،پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی کی ٹیم میں ممتاز عباس نیازی، احمد زبیر بٹ، بلال حئی اور نکلوس کروٹی، ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، ثاقب خان خاکوانی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا،پول بی کی ٹیموں میں ٹیم باڑیز میں نفیس باڑی، راجہ میکائل سمیع، راجہ سمیع اللہ اور باٹیسٹاباشوگر جبکہ ماسٹر پینٹس بلیک میں صوفی محمد عامر /صوفی محمد ہارون، احمد علی ٹوانہ، راجہ تیمور ندیم اور متھیاس پیراز جبکہ شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭