واسا ہیڈ آفس

واسا ہیڈ آفس لاہور میں کپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد

لاہور(لاہورنامہ)واسا ہیڈ آفس لاہور تمام واسا میں پرفارمنس ریویو میٹنگ، کپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا۔اس آن لائن میٹنگ کی سربراہی سلمان شاہ فنانس ایڈوائزر وزیراعلی پنجاب نے کی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا لاہور کے پراجیکٹس اور مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ واسا لاہور انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپنے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں طریقہ کار کو اپنائے ہوئے ہے جو کہ فرگوسن اینڈ کمپنی نے تیار کیے ہیں۔ فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے فنکون کی خدمات حاصل کی گئی اور ان کی دی گئی سفارشات پر مرحلہ وار عمل کیا جارہا ہے۔

ٹیرف ریشنلائزیشن کے بین الاقوامی طریقوں کے مطابق تمام واٹر یوٹیلٹیز کے لیے واٹر ایکٹ 2019 کے لیے حکومت پنجاب ریگولیٹری ادارہ کی تشکیل دیے رہی ہے۔واسا لاہور پی پی پی موڈ کے تحت 5 جگہ شادباغ، سبزہ زار، باغبانپورہ، فرخ آباد، شادی پورہ کے ڈسپوزل سٹیشن پر سولر پاور منصوبہ لگانا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اے ڈی پی میں 100 ملین کی سکیم واسا لاہور کے سولر پاور منصوبہ کے لیے منظور ہو چکی ہے۔

بارشی پانی کے لیے لاہور میں 11 زیر زمین واٹر ٹینک بنائے جارہے ہیں جس میں تقریبا 2 کروڑ گیلن بارشی پانی سٹور کیا جا سکے گا۔ واسا لاہور310 پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز میں لگے 267 ٹیوب ویل سے لیے جانے والے پانی کی مد میں ایکوافائر چارجز وصول کر رہا ہے۔ واسا لاہور اپنے 596 ٹیوب ویل، 14 ڈسپوزل اسٹیشن، 133 لفٹ سٹیشن، 6 پرائمری ڈرین، 5864 واٹر سپلائی لائنز، 4974 سیوریج لائنز، 756894 صارفین کے کنکشنز اور 350 سکیئر کلومیڑ کے ایریا کو جی آئی ایس نقشے میں منتقل کر چکا ہے .

جو کہ واسا لاہور کے صارفین کو سروسز میں بہتری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔اس میٹنگ میں ایم ڈی ملتان، گجرانوالہ راولپنڈی فیصل آباد سمیت دیگر اداروں نے شرکت کی۔