لاہور (لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ ترقیاتی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2021-22 کے حجم میں 85ارب روپے کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ 85ارب روپے کے اضافے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 645ارب روپے ہوگیا ہے، موجودہ ترقیاتی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترقیاتی پروگرام پنجاب میں ترقی کے نئے باب رقم کرے گا۔
رواں مالی سال متعدد منصوبے مکمل ہوں گے، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی۔واضح رہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اجلاس، ورکنگ ریلیشن اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
عثمان بزدار نے کہا تھا کہ اپوزیشن عوام دوست بجٹ پر تنقید کرکے عوام سے دشمنی کر رہی ہے ، سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنایا ، عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے اتحادی جماعت سے مل کر کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔