لاہور( لاہورنامہ)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے جامع منصوبہ بندی کے تحت صنعتی ترقی کا عمل تیز کیا ہے اور صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول کے باعث نئے صنعتی یونٹس لگ رہے ہیں.
خصوصی اقتصادی زونز معاشی و صنعتی ترقی کے انجن ہیں۔ صوبائی وزیر نے فیکٹری میں پیداواری عمل اور تیار مصنوعات کا جائزہ لیا، اس دوران پنجاب میں صنعتکاری کے عمل اور صنعت کاروں کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گوجرانوالہ ڈویژن کی صنعتی و معاشی ترقی کے لئے دور رس اقدامات کئے جارہے ہیں.
یہاں عالمی معیار کا ایکسپو سینٹر بنائیں گے. گوجرانوالہ کی مقامی صنعت کی کلسٹرنگ کرکے اسے فروغ دیا جائے گا، صوبائی وزیر نے کہا کہ مقامی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انڈسٹری سیکٹر میں کی گئی اصلاحات بارآور ثابت ہورہی ہیں۔