معید یوسف

وزرائے خارجہ کا اجلاس افغانستان کیلئے امداد پر کامیاب رہا ہے، معید یوسف

اسلام آباد (لاہورنامہ)مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کیلئے فوری انسانی اور اقتصادی امداد کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ہمارے افغان بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ہم اجلاس کو کامیاب بنانے میں تمام مسلم ممالک، شراکت دار ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔