عمران خان

ہمیں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا، عمران خان

اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے غلطیاں کیں جس کا قیمت ادا کی، انتخابات میں غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کی وجہ بنی .

کے پی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے ور ملک میں بلدیاتی الیکشن کی خود نگرانی کرونگا‘ انشااللہ پاکستان تحریک انصاف مضبوط بن کر سامنے آئیگی ۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور ان غلطیوں کی قیمت بھی ادا کی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں غلط امیدواروں کے انتخاب کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلان کیا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلیاور ملک میں بلدیاتی الیکشن کی خود نگرانی کرونگا، انشااللہ پاکستان تحریک انصاف مضبوط بن کر سامنے آئیگی۔

واضح رہے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی شکست تسلیم کرچکی ہے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی جگہوں پر اچھے امیدوار کھڑے کیے وہ بھی جیت نہ سکے، اگر کہیں پر ہم ہارے ہیں تو لوگوں نے غصے کا اظہارکیا ہے، شکر اللہ کا پی ٹی آئی پر ایزی لوڈ، کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی۔