مسیحی برادری

مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں قومی دھارے میں شامل ہیں،جمشید اقبال چیمہ

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشیداقبال چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کیلئے جس قدر انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں.

پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں قومی دھارے میں شامل ہیں اورملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہیں،مسیحی برادری نے پاکستان کے قیام ، ترقی و خوشحالی اور تعمیر وطن میں بھرپور کردار ادا کیا ہے. تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات،ملک کے دفاع اور انصاف کی فراہمی میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔

جمشید اقبال چیمہ
مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں قومی دھارے میں شامل ہیں،جمشید اقبال چیمہ

اس موقع پر چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ، اقلیتی رکن اسمبلی سردارمہندر سنگھ اوردیگربھی موجود تھے ۔ تقریب میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی اورترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ جمشیداقبال چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے.

مسیحی برادری کی خدمات اور وطن سے محبت شک و شبہ سے بالا تر ہے،مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،مل کر کرسمس کا تہوار منانے سے یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے ۔مسرت جمشید چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری نے دکھی انسانیت کی خدمت اور علم کی شمع روشن کرنے کے حوالے سے بڑا نام کمایا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے بعد پہلی دستور ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہے-پاکستان کا ہر شہری چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو وہ اپنی عبادت گاہ میں اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کا حق رکھتا ہے-

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے اور پوری قوم مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے۔