لاہور (لاہورنامہ)ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید سمیت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان اور وفدکے مابین سیالکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر نے وفد کو لاہور کے انٹری وایگزٹ پوائنٹس اور ننکانہ صاحب سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کے حوالے سے بتایا۔سی اواو نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے سیالکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید نے سیالکوٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ کی افادیت کے حوالے سے بریف کیاان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ کی سنٹرلائزڈمانیٹرنگ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس میں ہونی چاہیے۔
صدر سیالکوٹ چیمبر نے بتایا کہ سیالکوٹ 2.5بلین سالانہ ایکسپورٹ کرتا ہے،سیالکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ شہر کی لائف لائن ہے۔سیف سٹی لاہور جیسا جدید سسٹم سیالکوٹ کیلئے اشد ضروری ہے۔سیالکوٹ سیف سٹی پراجیکٹ سے امن و امان اور ٹریفک مینجمنٹ سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔