اسلام آباد(لاہورنامہ)مشیر تجارت عبدالرزاق داو د نے کہاہے کہ دبئی ایکسپو کے 82 دن میں پاکستان پویلین کا 5 لاکھ افراد نے دورہ کیا، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی تشہیر کیلئے اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داو د نے کہا کہ دبئی ایکسپو کے 82 دن میں پاکستان پویلین کا 5 لاکھ افراد نے دورہ کیا،اس سفر میں پاکستان نے روزانہ کی بنیاد ثقافتی ایونٹ منعقد کئے،پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت سے وزیٹرز کو روشناس کرایا۔
مشیر تجارت نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی تشہیر کیلئے اسکرینیں لگائی گئی ہیں،دوبئی نمائش میں پاکستان پویلین پاکستان کی سیاحت، ثقافت اور کارو سے کی ترویج کیلئے کوشاں ہے۔