ذوالفقار علی زلفی

آج پھر ہمیں پھر اتحاد,تنظیم اور یقین محکم کی ضرورت ہے,ذوالفقار علی زلفی

لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم ولادت کے موقع پر نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کیا۔

نمائش میں عظیم آرٹسٹ سعید اختر،ذوالفقار علی زلفی،محمود بٹ،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے نوجوان مصوروں کا کام آویزاں کیا گیا۔تقریب میں مقابلہ مصوری میں پہلی پوزیشن فریحہ واثے،وزیر محمد خان نے دوسری جبکہ عصا نصر اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں میں نقد انعامات و سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ احسن اقدار کوفروغ دے کر پاکستان کو عظیم مملکت بنا رہے ہیں،قائداعظم کے وژن کے مطابق ادب وثقافت کے شعبے میں ترقی کے سفر پر گامزن ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آج پھر ہمیں اتحاد,تنظیم اور یقین محکم کی ضرورت ہے,حکومت اپنے قائد کے افکار کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے.

نمائش میں بائی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی خوبصورت اور نایاب تصاویر رکھی گئی ہیں۔نمائش میں عظیم آرٹسٹ سعید اختر،ذوالفقار علی زلفی،محمود بٹ،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے نوجوان مصوروں کا کام آویزاں کیا گیا۔