سینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن عوام کو خوامخواہ گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم کو ماضی کی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی نہ کر نا پڑتی تو حکومت معیشت ٹھیک کر چکی ہوتی ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ان کے لئے ہوئے قرضوں کی قسطوں اور سود کی ادائیگی نہ کرنی پڑتی تو آج یہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرچکی ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ پی پی پی اور ن لیگ 14 بار ای ایم ایف پروگرام میں گئے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے بالترتیب 47 اور 35 فیصد ریکارڈ قرضے لیے۔