اوکاڑہ( لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف مناسب وقت پر ہی ملک میں واپس آئیں گے حکمرانوں کی ٹانگیں ابھی سے کانپنا شروع ہو گئی ہیں.
ملک میں چار سال سے نام نہاد احتساب کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے اپوزیشن کو سیاسی مخالفت کا نشانہ بنایا گیا نالائق اور نااہل ٹولہ مسلط کیا گیا ملکی معیشت تباہ اور ڈالر 200روپے تک جائے گا عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف کا نام و نشان مٹا دے گا انشاء اللہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی .
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے اب عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے ظالم حکومت سے جان چھڑانے کیلئے جدوجہد کریں گے پچھلے چار سال سے عمران خان نے نام نہاد احتساب کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے جو صرف مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے .
عوام بھی بخوبی واقف ہو چکے ہیں جس دن فارن فنڈنگ کیس کھلا تو انہیں منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی پوری پی ٹی آئی منظر نامہ سے غائب ہو جائے گی ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی کو قائد میاں نواز شریف کی رہنمائی میسر ہے وہ مناسب وقت پر ہی پاکستان آئیں گے .
مگر حکمرانوں کی ٹانگیں ابھی سے کانپناشروع ہو گئی ہیں عوام اسی جماعت کو ووٹ دیں گے جس کا ماضی اور حال بہتر ہوگاانشاء اللہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی .