لاہور (لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی ۔ملاقات میں سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمرا ن خان نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور آسان طریقے سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپوراقدامات کرنے اورعوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔